• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ہائی وے پر گاڑی روک کر ریل بنانا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارت میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے ہائی وے پر گاڑی روک کر ریل بنانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے 17 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں کم دورانیے کی ویڈیوز جسے شارٹ ویڈیوز کہا جاتا ہے، بنانا عام بات ہے۔ 

اس سلسلے میں کئی صارفین اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر ریلز بناتے ہیں، تاہم ان کی جانب سے ویڈیوز بنانے کا عمل دوسروں کو پریشانی میں بھی متبلا کردیتا ہے۔ 

ایسا ہی کچھ ریاست اترپردیش کے غازی آباد میں ہوا جب ایک خاتون انسٹاگرام انفلوئنسر نے ریل بنانے کے لیے ہائی وے پر ہی اپنی گاڑی روک دی۔ 

ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی کئی لوگوں نے نہ صرف ان کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ غازی آباد پولیس بھی حرکت میں آئی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 17 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔ 

خاتون کی شناخت ویشالی چوہدری کے نام سے ہوئی ہے جو انسٹاگرام پر ساڑھے 6 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید