• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ سے لندن پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو کرایوں میں اوسطاً 5.9 پونڈ اضافے کا سامنا

لندن (پی اے) میئر لندن صادق خان کی اعلان کردہ تجاویز کے تحت لندن میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کو 5مارچ سے کرایوں میں اوسطاً 5.9فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس منصوبے کا مطلب ہے کہ دارالحکومت میں بسوں اور ٹرامز کے استعمال کے لئے ہفتہ وار کیپ 1.40سے 24.70 پونڈ تک بڑھایا جائے گا۔ لندن انڈر گراؤنڈ کے مسافروں کیلئے زون ایک اور تین میں سفر کیلئے ہفتہ وار کیپ 3پونڈ سے 48پونڈ تک بڑھے گا۔ اوسط اضافہ وہی ہے جو ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی جانب سے اسی تاریخ سے انگلینڈ میں ریگولیٹڈ ریل کرایوں میں اضافے کیلئے مقرر کردہ کیپ ہے۔ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ میں نے 2016میں لندن ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو اس لئے پانچ سال کیلئے منجمد کر دیا تھا تاکہ دارالحکومت کے لاکھوں مسافروں کیلئے سفر کو زیادہ ایفورڈ ایبل بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کوویڈ 19پینڈامک کے بعد حکومت کی ٹرانسپورٹ فار لندن کیلئے معاہدے کی سخت شرائط کی وجہ سے میرے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ لندن میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں نیشنل ریل کرایوں کے مساوی 5.9فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔ میئر لندن نے کہا کہ ہمارے شہر کیلئے یہ ایک مشکل وقت ہے کیونکہ ہمارا واسطہ ایک ایسی حکومت کے ساتھ ہے جو ہماری پبلک سروسز کو مکمل طور پر فنڈز فراہم نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کے باوجود میں آگے بڑھنے کیلئے انتہائی پر عزم ہوں اور ہم سب کیلئے ایک سرسبز، محفوظ اور بہتر لندن کی تعمیر جاری رکھیں گے۔ مسٹر خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے ہفتے کے دن صبح 9 بجے سے پہلے مفت سفر کی معطلی مستقل رہے گی۔ یہ بینیفٹ جون 2020 میں ٹرانسپورٹ یفمر لندن (ٹی ایف ایل) اور حکومت کے درمیان کورونا وائرس فنڈنگ ایگریمنٹ کے حصے کے طور پر واپس لے لیا گیا تھا۔ چیرٹی ایج یو کے لندن چیف ایگزیکٹیو ایبی گیل ووڈ نے کہا کہ ہم تباہی کا شکار ہیں کہ لندن کے معمر افراد کی آواز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ سستی ٹرانسپورٹ ایک لائف لائن ہے، کوئی لگژری نہیں اور یہ کٹوتی ان معمر افراد کو سزا دیتی ہے کہ جن کے پاس اس بارے میں کوئی چوائس نہیں کہ وہ کب اور کیسے سفر کرتے ہیں۔ چیرٹی ایج یو کے لندن کو اس پر شدید تشویش ہے کہ یہ صورت حال ممکنہ بدترین وقت پر آئی ہے، جب مصارف زندگی کا بحران روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ لندن میں چار میں سے ایک معمر شخص پاورٹی میں ہے، اس طرح 25 فیصد معمر افراد غربت کے شکارہیں جو کہ ملک میں بلند ترین سطح ہے اور لندن دنیا میں کچھ سب سے زیادہ مصارف زندگی کا حامل ہے۔ چیرٹی کا کہنا ہے کہ ممکنہ بدترین وقت میں یہ ایک غلط فیصلہ ہے۔ دریں اثنا میئر لندن مسٹر صادق خان نے اضافی 500 پولیس کمیونٹی سپورٹ آفیسرز (پی سی ایس او ایس) کو فنڈ کرنے کیلئے کونسل ٹیکس میں اضافے کا پلان بھی ترتیب دیا جو آفیسرز کی تعداد میں 50فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ وہ اوور ایج بینڈ ڈی پراپرٹی کیلئے کونسل ٹیکس بلز سے اپنے شیئر میں اپریل سے 38.55 پونڈ سالانہ بشمول پولیسنگ میں سرمایہ کاری 15پونڈ اضافہ کرنے کیلئے بھی پلاننگ کر رہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید