• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس، عزیر بلوچ عدم شواہد کی بنا پر بری، 60 سے زائد مقدمات درج، اب تک 25 میں بری ہوچکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کیس میں عدم شواہد کی بناء پر عزیر بلوچ اور ذاکر عرف ڈاڈا کو بری کردیا، عدالت نے لیاری گینگ وا ر کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا،عذیر بلوچ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عزیر بلوچ پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے جبکہ گواہان کے بیانات میں تضاد ہے،پولیس کے مطابق عذیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر 2012ء میں فائرنگ کرکے مخالف گینگ کے کارندے عمران کو قتل کرنے کا الزام ہے،واضع رہے کہ عزیر بلوچ اب تک 25 مقدمات میں بری ہوچکا جبکہ اُس کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید