• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طارق مسعود کی سائفر تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سننے سے معذرت

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر سازش کی تحقیقات سے متعلق چمبر اپیلیں سننے سے معذرت کرلی۔ سپریم کورٹ کے فاضل جج نے اپیلیں کسی دوسرے جج کے سامنے لگانے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو واپس بھجوادیا ہے۔سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس سردار طارق مسعود کو مبینہ امریکی سازش (سائفر)کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کیلئے چیمبر اپیلوں کی سماعت کرنا تھی۔جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر سازش سے متعلق چمبر اپیلیں سننے سے معذرت کرلی ہے۔
اہم خبریں سے مزید