• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بریک ڈاؤن، کراچی کو 64 کروڑ گیلن پانی کمی کا سامنا کرنا پڑا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت واٹر بورڈ کی دیگر مختلف پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی منگل کی صبح 5:15 بجے بحال ہوئی ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے کراچی کو مجموعی طور پر 64 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ترجمان نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشنز نارمل ہونے کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی جبکہ بجلی کےبریک ڈاؤن کی وجہ سے پھٹنے والی 72 انچ قطر کی لائن کا ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کردیا گیا ہے ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کوپانی کی سپلائی بند تھی جس لئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس پر معذرت خواہ ہیں سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او انجینئر اسداللہ خان تمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید