• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیشرفت رپورٹ طلب

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ دس روز میں طلب کر لی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ تیار ہورہی ہے ؟ یا بس ایسے ہی ؟ احتساب تو سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہئے ، ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کیسز میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے دس روز میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
اہم خبریں سے مزید