• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد سکھر موٹر وے پر جلد کام شروع کردیا جائیگا، وفاقی وزیر مواصلات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مواصلات اسد محمود نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ یہ یقین دہانی انھوں نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ہونے والی ملاقات میں کرائی ،ملاقات میں صوبائی حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ صوبے میں این ایچ اے کے روڈ سیکٹر کی جاری اسکیموں کو بروقت پر مکمل کیا جاسکے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ N-120 حیدرآباد کھوکھراپار براستہ میرپورخاص روڈ 220 کلومیٹر پر مشتمل ہے جس میں میرپورخاص سے کھوکھراپار براستہ عمرکوٹ تک 120 کلومیٹر سیکشن این ایچ اے کے زیرِ عمل ہے۔ سڑک کے مزید دو سیکشن ہیں جن میں میرپورخاص سے عمرکوٹ تک 80 کلومیٹر اور عمرکوٹ سے کھوکھراپار تک 40 کلومیٹر شامل ہیں۔ حالیہ شدید بارشوں سے عمرکوٹ سے کھوکھراپار تک سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔
اہم خبریں سے مزید