ملتان(سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈرائیکٹر سید عالمگیر گیلانی نے پیسوں سے کٹوتی پر ریٹیلر عمران کے خلاف مقدمہ درج کرادیا 32 پل پر ریٹیلر پوائنٹ سٹار فی خاتون 500 روپے کٹوتی کر رہا تھا۔تھانہ چہلیک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کر ے والے تین افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے شہریوں سے بھیک مانگنے غیر قانونی رہائش اختیار کرنے اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلا ف مقدمات درج کرلیے۔مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے کے الزام میں ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج۔پولیس نے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےشہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔