• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ہیلتھ ملتان کا مختلف مراکز صحت کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر غلام یاسین صابر نے گزشتہ روز مختلف مراکز صحت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عملے کی حاضری۔صفائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا سی ای او ہیلتھ ملتان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلال پور پیر والا کا دورہ کیا جہاں تمام انتظامات تسلی بخش تھے اور عملہ بھی حاضر تھا اس کے بعد انہوں نے دیہی مرکز صحت میراں ملکاں کا دورہ کہا جہاں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے جس پر سینٹری عملے سے جواب طلبہ کی گئی اور جو سٹاف حاضر تھا ان میں سے بیشتر نے یونیفارم نہیں پہنا ہوا تھا جنہیں ہدایت کی گئی کہ وہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیوں پر یونیفارم لازمی پہنیں۔
ملتان سے مزید