• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبر6پپن پارک کے قریب موٹرسائیکل سوار2 ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ،فائرنگ کے نتیجے میں 45سالہ راشد ولد امام دین شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیاجا رہا تھا کہ وہ راستےمیں دم توڑگیا ،پولیس کے مطابق مقتول کو 3گولیاں لگی ہیں ، مقتول گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا ،ملزمان کو دیکھ کر گھر کے اندر بھاگا توملزمان نے پیچھا کرکےگھر کی سیڑھیوں پر فائرنگ کر دی ،مقتول نے 2 سال قبل ہی یپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی، مقتول کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے رہا ہے،مقتول کے11بھائی ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ چند برس قبل مقتول کے2بھائیوں انیس الدین اور نعیم الدین کو اسی طرح گھر میں گھس کر ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید