• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ایک سے زائد نشستوں سے الیکشن لڑنے پر پابندی کیلئے درخواست اعتراض لگا کر واپس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک آئینی درخواست کے ذریعے عدالت سے قومی اسمبلی کی ایک سے زائد نشستوں سے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے اور اس سے متعلق آئین کے آرٹیکل 223کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جبکہ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کردی ہے۔ درخواست گزار انور مغل کی جانب سے بدھ کے روز آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی درخواست میں کسی بھی امیدوار کے لئے ایک سے زائد نشستوں سے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے اور ایک سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 223کو کالعدم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ اگرچہ آئین کسی بھی امیدوار کو بیک وقت ایک سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہے لیکن آئین کے مطابق شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدمات اٹھانا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اہم خبریں سے مزید