• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید امتیاز علی شاہ دوبارہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممبر گوٹھ آباد بورڈ آف ریونیو سندھ گریڈ 21کے ایکس پی سی ایس افسر سید امتیاز علی شاہ کو دوبارہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا جبکہ یہاں سےزبیر احمد چنہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے واضح رہے تقریباً ایک ماہ قبل بھی حکومت سندھ نے امتیاز علی شاہ کا اسی پوسٹ پر آرڈر کیا تھا لیکن صرف تین چار روز بعد ہی نامعلوم وجوہ کی بنا پر ان کا تبادلہ منسوخ کر کے زبیرچنہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔