• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دامادنے ساس قتل کر دی نوجوان کی خود کشی

راولپنڈی ( سٹا ف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں دامادنے فائرنگ کرکے ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا،پولیس کے مطابق نیوچاکرہ میں رہائش پذیرنسرین اخترکو اس کے دامادمحمدعدیل نے فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس کاکہناہے کہ عدیل کی اہلیہ گھرسے لاپتہ ہوگئی تھی ۔بدھ کو وہ اپنے سسرال گیا جہاں تلخ کلامی کے بعد اس نے فائرنگ کرکے اپنی ساس کوقتل کردیا، دریں اثناءتھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں نوجوان نے  خودکشی کرلی ، پولیس کے مطابق  رحمت آباد بلاک اے میں رہائش پذیر راجہ راشدحسین  نے گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کی۔
اسلام آباد سے مزید