• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دولڑکوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دولڑکوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق 52سالہ رازق ولد محمدساجد موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ ڈھوک بابااڈیالہ روڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال راولپنڈی لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،تھانہ صادق آباد کے علاقہ گلی نمبر 8میں 14سالہ لڑکا ذوالقرنین حیدر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا،سب انسپکٹر شہزاد نے بتایاکہ بچے کے گھروالوں کاکہنا ہے کہ بچہ کچھ عرصہ سے ذہنی طور پر اپ سیٹ تھاجس نے ہفتہ کی دوپہر درازسے اپنے والدکا 9ایم ایمپسٹل نکالا اور اس سے کھیلتے ہوئے اچانک فائرکیاجو اس کے سر میں لگا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ،ادھر تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر 15سالہ لڑکا چھت سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید