راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 7موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے، تھانہ وارث خان کے علاقہ ناز سینما کے قریب تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمدکباد سے اس کاموٹرسائیکل سی ڈی 70ماڈل 2026بدوں نمبر، موبائل ،والد کاشناختی کارڈ، قبرستا ن کی رسید اور 50ہزار روپے چھین کراور اپنا موٹر سائیکل وہاں چھوڑ کر فرار ہوگئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ رینج روڈ پر2نامعلوم ملزمان شیربانوسے اسلحہ کی نوک پر2موبائل اور پرس ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ لین 2میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرماجد شاہ سے9ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار انعم بی بی کاموبائل اور پرس جس میں 5ہزار روپے اورکچھ سامان تھا، ،ففتھ روڈ پرایڈووکیٹ ثمینہ کوثر کی گاڑی سےلیپ ٹاپ ،پاور بنک چارجر،سن گلاسز،دوائیاں مالیتی ایک لاکھ 53ہزار روپے ،مال روڈ پر منصورعلی عباسی کی گاڑی سے لیپ ٹاپ ، چوری کرلیاگیا۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 3موٹرسائیکلوں ،موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ کورال کے علاقہ سے ایک گاڑی جب کہ تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گولڑہ اور تھانہ بنی گالاکے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے۔