• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، 12 سو سے زیادہ بائکیا اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کرلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ 12سوسے زیادہ بائکیا اور ان ڈرائیو گاڑیوں کی رجسٹریشن کرلی ،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے آن لائن بائک و ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کاسلسلہ شروع کیاگیاہے ،سٹی ایپ کے ڈیش بورڈ پر1200سے زائد ڈرائیوروں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے ، اسلام آباد ضلعی حکام کاکہنا ہے کہ بغیر رجسٹریشن بائکیا اور ان ڈرائیو والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں ،اس سلسلے میں بغیر رجسٹریشن کے26 بائک اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں خلاف کارروائیاں کی گئیں،ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری بغیر رجسٹریشن کے آن لائن ٹیکسی اور بائکیا سروس ہرگز استعمال نہ کریں،ڈرائیورز کے لیے کیو آر کوڈ کو گاڑی اور بائک پر لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے،شہری کیو آر کوڈ کو با آسانی سکین کرکے رجسٹریشن کا سٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں،جب کہ اس حوالے سے رجسٹریشن کے لیے سٹی ایپ پر آسان ترین ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید