• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس ڈی او و برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے انسداد دہشتگردی پر مشترکہ مکالمہ

اسلام آباد(نامہ نگار) سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او)کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی (سی ٹی)، دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام (سی ایف ٹی)، اور پرتشدد انتہا پسندی کے انسداد (سی وی ای) کے لیے پارلیمانی شمولیت اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے بارے میں دو روزہ قومی پارلیمانی مکالمہ کا اختتام یہاں ایک جامع قرارداد کی متفقہ منظوری پر ہوا جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی نگرانی، ادارہ جاتی انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ قانونی و آپریشنل صلاحیتوں میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی جائے۔ ایس ایس ڈی او اور برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیے گئے اس تاریخی مکالمے نے پارلیمنٹیرینز، سرکاری حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو اجتماعی طور پر ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کا جائزہ لینے اور قابل عمل پالیسی ردعمل تجویز کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔افتتاحی سیشن میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ قومی چیلنج ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان اتحاد لازمی ہے۔" نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر، جواد احمد ڈوگر ،برطانوی ہائی کمیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے، سلامتی اور انصاف کے مشیر، الاسڈیر گرانٹ ،ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثر عباس نے بھی خطاب کیا۔اختتامی سیشن میں، قانون و انصاف کے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے اہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر بلانے پر ایس ایس ڈی او اور برطانوی ہائی کمیشن کی تعریف کی۔
اسلام آباد سے مزید