• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکے اڑھائی کلو سے زائد چرس اور 60 لیٹر سےزائد شراب برآمدکر لی ،تھانہ پیرودہائی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 535 گرام چرس برآمد کی، صدرواہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 400 گرام چرس ، صادق آباد پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کرکے20 لیٹر شراب ، کلر سیداں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب ، وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 15 لیٹر شراب ، روات پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 5 لیٹر شراب ، ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک بوتل شراب برآمد کر لی ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ادھرکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 13مقدمات درج کرکے 15 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، گزشتہ روزاس حوالے سے13مقدمات درج کرکے15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ملزموں کے خلاف خلاف کارروائیاں تھانہ نصیرآباد، ائیر پورٹ، نیو ٹاؤن، صدر بیرونی، کہوٹہ اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں، ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ4روز کے دوران اب تک 133 مقدما ت درج کرکے 151ملزموں کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا جا چکاہے۔
اسلام آباد سے مزید