اسلام آباد ( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) پاکستان میں 54 لاکھ بچے خطرے میں ہیں موٹاپہ ایک بیماری ہے فوری اقدام کا تقاضا کرتا ہے موٹاپے کا علاج ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہے کیونکہ صحت مند غذا کا استعمال اور باقاعدہ ورزش کرنا پاکستان کی آبادی کے ایک بڑے طبقے کو ذیابیطس، بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور گردوں کے امراض سے بچا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے دو روزہ "موٹاپےکے علاج کے بارے میں آگاہی فاہم کرنے کیلئے منعقدہ ورکشاپ کے دوران کیا۔ ایک مقامی ہوٹل میں اس ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔ ورکشاپ کا مقصد موٹاپے کو اجاگر کرنےاس سنگین مسئلے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔پروفیسر بلال بن یونس نے ورکشاپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا "موٹاپے کی روک تھام اور اس پر قابو پانا ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہ امر نہایت اہم ہے کہ پاکستان میں اپری ڈایابیٹک (ذیابیطس سے پہلے کی حالت) افراد کی اکثریت موٹاپے کا شکار ہے۔ اگر اس مرحلے پر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو یہ افراد جلد ہی ذیابیطس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ عامر نوید نے موٹاپے سے آگاہی اور اس کے علاج سے متعلق میکٹر کا وژن پیش کیا۔