• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا دورہ ٹانک سٹیشن روڈ ‘تجاوزات کا معائنہ کیا

پشاور (جنگ نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہاب احمد خان نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ ٹانک سٹیشن روڈ کا دورہ کیااور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو سڑک کی تعمیر کیلئے درکار زمین پر کسی قسم کا تجاوز ات کے حوالے سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سڑک کی حدود میں موجود دائمی اور عارضی تجاوزات کو فی الفور ہٹا دیںبصورت دیگر انتظامیہ کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید