• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں میں ایل این جی گیس بھرنے والی گیس ایجنسی سیل

پشاور (جنگ نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان نے ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد پر موصول شکایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے مری روڈ پر گاڑیوں میں ایل این جی گیس بھرنے پر ایک گیس ایجنسی کو سیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں میں ایل این جی گیس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ گاڑیوں میں ایل این جی گیس کے استعمال سے اجتناب کریں تا کہ کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے۔ شہری اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم 09929310553پر مطلع کر سکتے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے انڈر ٹریننگ ریونیو افسران کے ہمراہ مارکیٹ چیکنگ اور پرائس لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنا تے ہو ئے پرائس کنٹرول کے حوالے سے شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ کا معائنہ کیا، ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی َایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد علی شیر خان خلیل نے ریونیو افسروں اور ٹیم کے ہمراہ دھمتوڑ قبرستان تجاوزات کے حوالے سے جگہ کا معائنہ کیا اور تجاوزات پر متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کئے۔
پشاور سے مزید