اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ڈالر کی قدر میں اضافہ پر ایک بیان میں کہا کہ جب ہماری حکومت نے 2018-19 میں روپے کی قدر میں کمی کی اور قرض کا حجم بڑھا تو پی ڈی ایم ہمارے خلاف ہو گئی۔ اب ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4 کھرب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
اسحاق ڈار نے فارن ایکسچینج ریٹ کو 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا۔ کیا اسحاق ڈار اب وعدہ پورا کر سکتے ہیں؟