• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نیلامی، تین روز میں 41 ارب کے پلاٹ فروخت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی تین روزہ اوپن آکشن جمعرات کو مکمل ہوگئی ۔گزشتہ روز22پلاٹس 8ارب روپے میں فروخت کئے گئے ۔ تین دنوں میں مجموعی طور پر 42پلاٹس 40.956 ارب روپے میںفروخت ہوئے ۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن اب تک ہونے والے تمام نیلام عام میں سب سے زیادہ ہے۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں بنائی گئی نیلامی کمیٹی نے کی۔