• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ہماری ریڈ لائن، کراس کرنے کی غلطی مت کرنا، پی ٹی آئی

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب عندلیب عباس ، زبیر نیازی،اویس یونس اورراناتنویر نے زمان پارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے ،اس کو کراس کرنے کی غلطی ہرگز مت کرنا، عمران خان کو منفی کرنے والے خود منفی ہو جائیں گے۔ عمران خان کو گرفتار کرنے والوں کو ہماری لاشوں سے گزر کر جانا پڑے گا۔ زمان پارک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ پارٹی کارکنان اپنے چیئرمین کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیارہیں، فواد چودھری کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے،ان کو فوری رہا کیا جائے ،امپورٹڈ حکومت نے ظلم جبر ناانصافی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، رہنماؤں کو گرفتار کر کے ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ الیکشن کمیشن کا کام پرچے نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے،آزادی رائے کا استعمال کرنے پر فواد چودھری کیخلاف الیکشن کمیشن خود فریق بنتے ہوئے کھل کے سامنے آگیا ہے، تاریخ ان سیاہ فیصلوں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔
لاہور سے مزید