• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ، افراط زر 35 فیصد تک جانیکا امکان

کراچی (ایجنسیاں)ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا خدشہ ‘مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار‘افراط زر 35 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

تاجر اورصنعت کار رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ ایک ہی روز میں روپے کی قدر میں 10.6 فیصد کمی کے نتیجے میں نہ صرف اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی نئی لہر آئے گی بلکہ شرح سود میں اضافے کے نتیجے میں مہنگے قرض سے صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی۔

تاجروں اور صنعتی رہنمائوں نے بتایا کہ کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیا اور صنعتی خام مال کی لاگت میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی سے متاثر عوام کی زندگی مزید بدحالی کی طرف چلی جائے گی۔

کاٹی کے صدر فراز الرحمن نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل قریب میں پٹرول کی قیمتیں 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید