• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعلیٰ کو کام سے روکا جائے، PTI کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلی پنجاب تقرری ، قومی اسمبلی میں راجہ ریاض کے بطور قائد حزب اختلاف تقرری کے نوٹیفکیشن اورپنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر تے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو کام سے روکنے،قومی اسمبلی میں راجہ ریاض کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کے نوٹیفکیشن اور الیکشن کمیشن کے پنجاب سے ممبر بابر حسن بھروانہ او خیبرپختونخواسے ممبر جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ کی تقرری کو کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے.

 پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جانب سے جمعہ کے روز آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائردرخواست میں وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض،پنجاب حکومت، خیبرپختونخوا حکومت، الیکشن کمیشن کے اراکین ،الیکشن کمیشن بطور ادارہ اور محسن نقوی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے طریقہ کار کے مطابق وجوہات جاری نہیں کی ہی

 درخواست گزار نے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلی پنجاب کی تقرر ی کے معاملے میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہاہے۔

اہم خبریں سے مزید