• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے قومی یکجہتی کنونشن کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے قومی یکجہتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا ، صدارت مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے سرپرستِ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے جبکہ مجلسِ وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر ایس ایم نقی اور دیگر نے خطاب کیا ، بعد اذاں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ہم فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء کو یکسر مسترد کرتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل، ملی یکجہتی کونسل اور (غیر فعال) متحدہ مجلس عمل جیسے اداروں کو نظر انداز کرکے اس متنازعہ بل کی منظوری ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو مزید ہوا دینے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ قومی اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اس اہم ترین ترمیم کی منظوری میں ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید