• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات پر اتفاق کیلئے مذاکرات کریں، فافن

اسلام آباد( نامہ نگار) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ انتخابی قانون فریم ورک کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر جامع مذاکرات شروع کریں، جب تک سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو ایک جانب رکھ کرجمہوریت کی بالادستی اور تحفظ کے لیے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے متحد نہیں ہوتیں ،ملک سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں رہے گا جس کے پہلے سے کمزور معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے، موجودہ قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں صرف سات ماہ باقی ہیں، ایسے میں سیاسی جماعتوں کے پاس یہ اہم موقع ہے کہ وہ فوری طور پر انتخابی فریم ورک میں ایسی ضروری تبدیلیاں کریں جو آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور سب کی شمولیت والے انتخابات کی ضمانت دے سکیں، آئندہ انتخابات کے نتیجے میں سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ 2014 میں انتخابی اصلاحات کے لیے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی کی طرز پر ایک کثیر جماعتی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی نمائندگی شامل ہو ، انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات سے ملک میں سیاسی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور یہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے بھی معاون ثابت ہوں گے ۔ آئینی طور پر عام انتخابات رواں سال 11 اکتوبر تک ہونا ہیں تا وقتیکہ اس بارے میں کوئی سیاسی سمجھوتہ ہوجائے۔

ملک بھر سے سے مزید