• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڈلے کے لاڈ پیار کا دور گزر چکا ہے‘ حافظ حمداللّٰہ

کوئٹہ ( آئی این پی )پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سیاست کی بجائے ریاست مقدم ہے ملک کو کھوکھلا کرکے بھاگنے والوں کو قوم معاف نہیں کرئے گی آئین قانون اور جمہوریت سے کوئی شخص بالاتر نہیں لاڈلے کے لاڈ پیار کا دور گزر چکا ہے جنہوں نے انہیں اقتدار دا آج انہیں گالیاں دے رہے ہیں دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے چوری کے تمام رکارڈز توڑ دئیے ہیں چوروں کے سرغنہ کو ساڑھے تین سالہ چوریوں کا حساب دینا ہوگا ان خیالات کااظہار جامعتہ العلوم شرعیہ ساہیوال کی دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے جمعیت کے رہنماؤںاور مقامی علماءکرام نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید