• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء معاشرے کی اصلاح کیلئے مثبت کردار ادا کریں‘ گورنر پنجاب

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) جناح کنونشن سنٹر میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا جس میں 74طالبات میں گولڈ‘ 30میں سلور میڈلز بھی تقسیم کئے گئے۔ گورنر پنجاب اور چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمان مہمان خصوصی جبکہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد مہمان اعزاز تھے۔ گورنر نے خطاب میں کہا کہ طلباء معاشرے کی اصلاح کیلئے مثبت انداز میں کردار ادا کریں‘ وہ جتنے اچھے محقق ہونگے اتنا ہی معاشرے کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینگے۔ ہائر ایجوکیشن چکری کیمپس کی تعمیر کیلئے مختص فنڈز جلداز جلد جاری کئے جائیں تاکہ کیمپس کی تعمیر کا کام بروقت مکمل ہوسکے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حمید نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید