• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی،آج شانداراستقبال کیا جائیگا، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کا چیف آرگنائزر مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس میں غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز، بلال یاسین، رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ، سابق لارڈ میئر لاہورکرنل مبشر جاوید، میاں طارق، عامر خان،سمیت مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں بنائی گئی ٹرانسپورٹ کمیٹی، جھنڈا ،بینرز کمیٹی ودیگرکمیٹیوں کے ہیڈز نے شرکت کی،اس موقع پر سیف املکوک کھوکھر کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ڈیوٹیاں سونپی گئیں، سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا آج وطن واپس پہنچنے پرشاندار تاریخی استقبال کیا جائے گا، مریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہیں،عوام آج مسلم لیگ ن کیساتھ ہیں،پارٹی چیف آرگنائزر کے سیکرٹری ذیشان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مشکل دور میں بہادری سے پارٹی کو مظبوط کیا۔مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو نہ صرف سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے بلکہ ترقی کی کی راہ پر بھی گامزن کر سکتی ہے۔
لاہور سے مزید