• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے لئے یوٹیوب نے ’’اسٹڈی ہال‘‘ کی سہولت پیش کردی

ایریزونا (نیوز ڈیسک) وٹیوب نے بالخصوص امریکی طلبا و طالبات کو کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ’’اسٹڈی ہال‘‘ کے نام سے ایک منظم پروگرام شروع کیا ہے۔ یوٹیوب ایپ میں موجود لاتعداد موضوعات پر اب کالج کریڈٹس حاصل کیے جا سکیں گے جس کیلئے کچھ فیس ادا کرنا ہوگی۔یوٹیوب کے اس شعبے کو تعلیمی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے یعنی اسٹڈی ہال کی بدولت بیانیہ ویڈیو، کورس تفصیلات اور اس کے تمام ضروری اجزا شامل کیے گئے ہیں جو اصل کورس کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسٹڈی ہال ایک نیا طریقہ ہے جو کالج کی تعلیم آسان اور کم خرچ بنانے کیلئے وضع کیا گیا ہے۔ اس طرح اسکول کی تعلیم کے بعد مؤثر طریقے سے سماجی اور معاشی بہتری کیلئے تعلیم مکمل کرنے میں مدد دے گی اور یوں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلیں گے اور رکاوٹیں دور ہوں گی۔ ان رکاوٹوں میں کالج کی مہنگی تعلیم اور رسائی شامل ہے۔ اسٹڈی ہال کا باقاعدہ آغاز سات مارچ سے ہوجائے گا تاہم پہلے مرحلے میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے اساتذہ اور کلیات سے وابستہ افراد نے اپنے مضامین شامل کیے ہیں جن میں ریاضی، انگریزی کمپوزیشن، امریکی تاریخ اور انسانی روابط وغیرہ شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے افراد اس کورس سے وابستہ ہوسکتے ہیں اور کسی کم ترین جی پی اے یا درخواست کی ضرورت نہیں۔اکثر کورس مفت کے ہیں لیکن کورس ورک کیلئے 25ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔
یورپ سے سے مزید