• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس

کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ضلعی سطح پر آپریشنل،انویسٹی گیشن اور بالخصوص اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارکردگی پر بریفنگ لی گئی۔آئی جیسندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز اور اسٹریٹ کرائمز ہمارا پرائم ٹارگٹ ہے،کراچی پولیس اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کو مذید سخت بنائے۔پولیس افسران کی کارکردگی کے حوالے احتسابی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ تھانوں کے افسران کرائمز کے خلاف کارکردگی پر توجہ دیں،جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھا سکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں ۔گرفتار کریمنلز سے برآمد ہونیوالے اسلحہ اور کیسز کا فیڈ بیک سی ٹی ڈی سے لونگا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کو بریفنگ میںبتایا کہ حالیہ پولیسنگ اقدامات ثمر آور ثابت ہورہے ہیں،پولیسنگ اقدامات ناصرف مانیٹرنگ کررہا ہوں بلکہ بذات خود مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرتا ہوں،اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت محنت کے لئے پولیس افسران کو واضح ہدایات دی جاچکی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید