• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پی پی بھرپور حصہ لے گی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی کراچی میں 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی بھرپور حصہ لے گی۔ اس وقت پیپلز پارٹی کراچی کی سنگل لارجر جماعت کے روپ میں سامنے آئی ہے اور انشا اللہ آنے والا مئیر بھی پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا۔تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جن جن یوسیز کے نتائج کو غیر قانونی اور خود الیکشن کمیشن کے قوانین کے برخلاف ایک جماعت کی ایما پر روکے گئے ہیں اس حوالے سے بھی قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پیپلز پارٹی ڈویژن کی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری ، نجمی عالم، شاہدہ رحمانی، محمد آصف خان، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور و جنرل سیکریٹری موجود تھے۔ اجلاس میں کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات، اس کے نتائج، مخصوص نشستوں پر ملنے والی درخواستوں اور کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تمام اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنوں نے جو محنت کی اس پر سب کو ساباشی دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی کارکردگی بہت حد تک اطمینان بخش رہی ہے اور اگر کسی ضلع میں ہمیں ہماری امید سے کم نشستیں ملی بھی ہیں تو اس میں ہمیں کسی قسم کے دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ سعید غنی نے کہا کہ انشا اللہ آنے والا مئیر بھی پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید