• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی پور، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی، 3 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور نوجوان زخمی ہو گئے، زخمی نوجوان کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا،پولیس بتایا کہ متوفی کی شناخت 18سالہ طحہٰ ولد عبدالستار جبکہ ز خمی خاتون کی شناخت 55سالہ امینہ کے نام سے کی گئی، ٹریلرڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،متوفی لیاری جمعہ بلوچ روڈ کا رہائشی تھا ، کورنگی 6نمبر سیکٹر 51سی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 22 سالہ تابش نوجوان جاں بحق ہوگیا، حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ، دریں اثنا کلفٹن بلاک 2میں رہائشی عمارت سے کئی روز پرانی 72سالہ برکت علی کی لاش ملی، پولیس نے متوفی کی موت کو طبی قرار دیا ہے ،لیاقت آباد نمبر 10سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب سے 70 سالہ نامعلوم ، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب 35سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں ، پولیس نے سردخانے منتقل کر دیں۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید