کراچی( اسٹاف رپورٹر )سکھن پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں گرفتار ملزمان بھتہ وصولی کی وارداتوں میں ملوث نکلے،پولیس نے تین زخمی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے بھینس کالونی کے علاقے میں کیٹل فارمز مالکان کو ایک کروڑ روپے سے زائد بھتہ کی پرچیاں بھیجی گئی تھیں جس کا مقدمہ سکھن میں درج کا گیا تھا۔