کراچی (اسٹاف رپورٹر)گل پلازہ کی عمارت سے سامان چوری کرنے کی واردات، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان چوری کیاجانے والاسامان پھینک کر فرار ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق گل پلازہ کی عمارت سے سامان چوری کرنے کی واردات کی ایک شہری نے موبائل فون سے ویڈیو بنا لی،ملزمان نے اے سی کا جلا ہوا آؤٹر چوری کیا ،ملزمان سامان سمیت گلی میں فرارہونے لگےتو نبی بخش پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی،پولیس کو دیکھ کر ملزمان سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے،پولیس نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کو کہا گیا ہے کہ گل پلازہ پر چوکیداروں کی تعداد بڑھائی جائے۔