• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آوارہ کتوں نے اسٹیل ٹاؤن رشین مارکیٹ میں ڈکیتی واردات ناکام بنادی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آوارہ کتوں نے اسٹیل ٹاؤن رشین مارکیٹ میں ڈکیتی واردات ناکام بنادی۔ رشین مارکیٹ میں مبینہ ڈکیت بسم اللہ جنرل اسٹور پہنچے تو آوارہ کتوں نے بھونکنا شروع کر دیا۔ چار کتوں نے دکان کو حصار میں لے کر ڈکیتوں کی پیش قدمی روک دی۔دکان مالک دوکان سے باہر نکلا تو کتوں نے اسے حصار میں لے لیا۔دکان مالک کے مطابق مبینہ ڈکیت علاقے کے نہیں تھے جس پر کتے ہوشیار ہوگئے تھے ۔ڈکیت کھلا لینے کے بہانے کیش کاؤنٹر کھلوانے پر بضد رہے ۔کتوں کے خوف سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد دکان میں داخل نہ ہوسکے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید