کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ میں عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ روبی موڑ پارک کے قریب عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش سول اسپتال منتقل کیا گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 23 سالہ فائزہ زوجہ محمد شاد کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی چند برس قبل شادی ہوئی تھی ۔