• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افواج کا طالبان کی جارحیت کا جواب بروقت اقدام، مذہبی رہنما

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اگر افغانستان نے زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر اپنی سرزمین پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے لیے استعمال ہونے سے نہ روکی تو تاریخ ایسے فیصلے رقم کرے گی جن کے اثرات خطے کی سیاست پر دیرپا ہوں گے،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے پاک افغان بین الاقوامی سرحدوں پر طالبان کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج کا طالبان کی جارحیت کا جواب دینا بروقت اور موثر اقدام ہے، انہوں نے دونوں ممالک کو کشیدگی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیےموثر مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ افغانستان کی زمین سے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں اور دہشتگردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید