• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں خاتون اور نوعمر لڑکے سمیت 5 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون اور نوعمر لڑکے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن علی بخش گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون اور نوعمر لڑکے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،شناخت 50 سالہ کریمہ بی بی زوجہ علی شیر ، 40 سالہ سلیم ولد عبدالغفار اور 13 سالہ سراج کے ناموں سے کی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اوڈھو برادری کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ، اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں دو افراد کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر 50 سالہ زاہد پیٹ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ میں ملوث معید نامی شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، سائٹ ایریا میٹروول ماڈل پارک کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ ریحان زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی شخص دکانوں کی چوکیداری کرتا ہے وہ اسلحہ صاف کررہا تھا کہ اتفاقیہ طور پر گولی ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہوا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید