کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعید آباد کے علاقے میں پولیس انسپکٹر کی فائرنگ سےہیڈ کانسٹیبل 50 سالہ ساجد نیازی زخمی ہوگیا ،فائرنگ کا واقعہ بلدیہ سیکٹر 8 بی احمد رضا مسجد کے قریب پیش آیا ، پولیس نے بتایا کہ رقم کی لین دین پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا کہ موٹر سائیکل گشت پر مامور پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی ، اس دوران پولیس اہلکار فائرنگ کرنے والے پولیس انسپکٹر رفیق تنولی سے اسلحہ قبضے میں لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ ملزم کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل ساجد گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، پولیس نے جھگڑے اور فائرنگ میں ملوث ملزم پولیس انسپکٹر رفیق تنولی اور اس کے بیٹے اسد تنولی کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی ہے،ملزم رفیق تنولی ویسٹ انویسٹیگیشن پولیس میں تعینات ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے پولیس انسپکٹر کو معطل کرنے اور محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی دئیے ہیں۔