• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کی سیاسی رہنماؤں کی طرف سے خیر مقدم

پشاور(نمائندہ خصوصی)صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار سید افتخار علی شاہ، پیپلز پارٹی اکبر پورہ کے صدر سید جمیل شاہ جنرل سیکرٹری سید مصنف شاہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں حاجی واحد گل ملک فیروز خان قاسم ظفر شریف گل پراچہ اے این پی اکبر پورہ کے صدر حاجی سید ایوب شاہ اے این پی کے رہنما نذیر تبسم مسلم لیگ اکبر پورہ کے سینئر نائب صدر ملک اکرم خان جنرل سیکرٹری کفایت شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین سید اسامہ شاہ سید مشرف شاہ فخر سادات سید موسم شاہ اور انجمن تاجران کے صدر صلاح الدین نے ممتاز ماہر تعلیم خوشدل ملک کی خیبر پختونخوا کی نگران صوبائی کابینہ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت خوشدل خان کے خاندان کا مشن ہے۔ عوام نے اس خاندان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے خوشدل خان کے دادا ملک شمروز خان اور چچا ملک علی اکبر خان یونین کونسل اکبر پورہ کے چیئرمین رہے ان کے چچا زاد بھائی ملک فیروز خان کونسلر رہے جبکہ ان کے چچا زاد بھائی ملک قاسم خان ویلیج کونسل کے چیئرمین اور تحصیل کونسل کے ممبر ہیں ملک خوشدل خان وزارت داخلہ وفاقی محتسب اعلیٰ سیکرٹریٹ اور دوسرے وفاقی محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے جبکہ خوشدل خان ملک کے والد ملک سبز علی خان اصلاحی کمیٹی کے چیئرمین رہے اور وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔
پشاور سے مزید