• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کا اجتماع آج ہو گا

پشاور(نمائندہ خصوصی)حضر ت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا عرس آج دربار عالیہ تمبر پورہ شریف میں ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت و رہبر شریعت قلندرزمان سخی مستان بادشاہ سرکار حق بابا جی کے مزار پر نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں 9بجے صبح خصوصی اجتماع ہو گا اس سے پہلے پرچم کشائی کی جائےگی اورختم خواجہ گان کا اہتمام کیا جائے گا پاک پتن شریف کے ممتاز قوال محمد شریف خان ساجد شریف اور فریدی یقیمی قوالی پیش کریں گے ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت و رہبر شریعت علامہ پیر سخی سجاد بادشاہ اور پیر طریقت و رہبر شریعت پیر سید سخی عنایت بادشاہ کی طرف سے خصوصی دعا کی جائے گی جس کے بعد شرکا میں لنگر تقسیم کیا جائے ۔ عرس مبارک اجتماع میں مشائخ عظام علمائے کرام دینی مدارس کے اساتذہ کرام ڈاکٹرز اور وکلا بھی شرکت کریں گے۔
پشاور سے مزید