• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک سے رقم لیکر نکلنے والے سے 30 لاکھ چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بابولعل حسین روڈپر دوموٹرسائیکل سوار وں نے گن پوائنٹ پرعلی رضا کے ہاتھ میں پکڑا ہوا موبائل چھیننے کی کوشش کی ، مزاحمت پر ملزموں نے فائرمارکراسے زخمی کردیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں شاہ ولی کے گھر 3نامعلوم افراد دروازے پر آئے اورکہاکہ ہم آرمی کی طرف سے آئے ہیں نار کوٹکس کی تلاشی لینی ہے، اس اثناء میں 4 نامعلوم مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر سب گھر والوں کو یرغمال بناکر گھر کی تلاشی شروع کی۔ ملزمانگھر سے 3لاکھ روپے ، طلائی زیورات لےکر مین دروازے پر بیل بجنے کی وجہ سے چھت کے راستے فرار ہو گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں میں دوموٹرسائیکل سوار سلمان سلیم سے گن پوائنٹ پرموبائل اوردیگر کارڈچھین کر فرارہو گئے۔ ہولی فیملی ہسپتال کے قریب دوموٹرسائیکل سوارعبدالسمیع عباسی سے گن پوائنٹ پر اس کاموبائل فون،دس ہزارروپے اور والٹ جس میں قیمتی کاغذات تھے چھین کر لے گئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ شالے ویلی میں عمرخالد اپنے کزن یاسر عابد اور انکی بیٹی عنابیہ یاسر کے ساتھ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور عنابیہ کے گلے سے طلائی چین چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریز2میں منیب شاہد کے گھر دو مسلح افراد ڈرائنگ روم کی گرل کاٹ کر داخل ہوئے او راسلحہ کی نوک پر گھروالوں کوایک گھنٹہ یرغمال بنائے رکھا ملزمان 3 موبائل ،نقدی 3لاکھ روپے، سونا مالیتی4لاکھ روپے اور پرفیوم مالیتی 20ہزار روپے زبردستی چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ حیدرروڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد احمد رضا سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین کر فرا رہوگیا،تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجاروڈپر دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر محمدجمشید سے 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں عبدالباسط کے گھرچھ سات مسلح ملزمان داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 40ہزارروپے ، 12 تولے وزنی طلائی زیورات ،دو موبائل فون او 5 گھڑیاں چھین کرلے گئے ،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 11افرادسے جھپٹامارکرموبائل فونز اورنقدی چھین لی گئی ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال میں انیس احمد کے 2موبائل اور10ہزارروپے ،پنڈورہ چونگی کے قریب محمد ارشد کی دکان کے باہر سے مشین مالیتی2لاکھ روپے،کمرشل مارکیٹ میں خرم رشید کے کمرے سے موبائل اور4ہزارروپے،ڈھوک بابوعرفان میں زاہدعلی کے گھر سے موبائل،تھانہ صادق آبادکے علاقہ چاندنی چوک میں ذاکراقبال اپل کی جیب سے بٹواجس میں 10ہزارروپے،اے ٹی ایم کارڈ،شناختی کارڈ دیگرکارڈ ز،چونگی نمبر8کے قریب محمدارشد کی دکان سے 2سلنڈرمالیتی20ہزارروپے،تھانہ کینٹ کے علاقہ بنک روڈپر خواجہ عبدالناصر کی دکان سے 30لاکھ روپے ،تھانہ چکری کے علاقہ لمے راں میں محمدعمران کے کمرے کی کنڈی توڑ کر سٹیل کی تار ، کانٹے دار تار، لوہے کے پائپ چوری کرلئے گئے ۔

اسلام آباد سے مزید