• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرودھائی کے علاقہ میں پولیس مقا بلہ، ایک ڈاکو مارا گیا، دو فرار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہپیرودھائی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شہری کی اطلاع پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکوماراگیا،پولیس کے مطابقہلاک ہونے ڈاکو کی شناخت سراج کے نام سے ہوئی جس سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔ ترجمان کاکہناہے کہہلاک ہونے والا ڈاکو تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، پیرودھائی، اور بنی کے رابری اور سنیچنگ کے 20 سے زیادہ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی راول ماہم خان اور ڈی ایس پی اظہر شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،موقع سے شواہد اکٹھے ک کئے گئے اور ڈاکوکینعش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،ڈاکؤوں کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ پیرودھائی پولیس کو شاباش دی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید