• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، آٹا گھی چینی دالیں سبزیاں پہلے ہی مہنگی، غریب فاقہ کشی پر مجبور، فیصلہ واپس لیا جائے

سکھر (بیورورپورٹ )تاجر تنظیموں سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، غریب افراد فاقہ کشی پر مجبور، آٹے، چاول، گھی، چینی ، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، غریب عوام کی زندگی مشکل، ان حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں فیصلہ واپس نہ لیا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے فی لیٹر ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام کو زندہ درگور کر رہے ہیں، مہنگائی، غربت، بیروزگاری آسمان سے باتیں کر رہیں، غریب افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں، آٹے، چاول، گھی، چینی ، دالوں سمیت اشیاءخور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی زندگی مشکل سے مشکل بنا دی ہے، ان حالات میں حکمران عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کی ایما پر پیٹرول کی قیمتوں میں مزید 35فی لیٹر ہوشربا اضافہ کر کے غریب عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید