• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کی بے حرمتی اسلام فوبیاکی بدترین مثال، فیاض علی شاہ

پشاور( نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماء سیدفیاض علی شاہ نے کہاہے کہ قومی وطن پارٹی کی قیادت کانہ صرف بے داغ ماضی ہے بلکہ ملک کودرپیش معاشی ،سیاسی اوراقتصادی بحرانوں سے نکالنے کاہنر جانتے ہیں،ہم بلاتفریق اوربے لوث خدمات پریقین رکھتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے پی کے 81میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،جس میں صوبائی وضلعی عہدیداروں نے بھرپورشرکت کی ،اجلاس کے شرکاء نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ رسول اکرم حضرت محمدﷺ اورقرآن پاک ہماری ریڈلائن ہیں دنیاکوجان لیناچاہیے کہ امت مسلمہ حرمت رسولﷺ پرمرمٹنے کوتیارہے ،آزادی اظہاررائے کے نام پراسلام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،سیدفیاض علی شاہ نے ملکی موجودہ صورتحال کے بارے میںکہاکہ تحریک انصاف وفاق میںتقریباً ساڑھے چار اورخیبرپختونخوامیں دس سالہ دوراقتدارمیں غریب اورمتوسط طبقہ کوریلیف فراہم کرنے میںناکام رہی ہے،عوامی مسائل نظراندازکرنیوالے اب کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگیں گےانتخابات سے قبل احتساب ضروری ہے تاکہ عوام جان سکیں ملک کواس نہج پرپہچانے کاذمہ دارکون ہے،انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااعظم خان باصلاحیت بیورو کریٹ ہیں جواداروںسے کام لینے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں ، انہوں نے جس طرح پیٹرول اورآٹاکے حصول میں عوام کی مشکلات کانوٹس لیا،امیدہے کہ وہ خراب معاشی حالات،مہنگائی اورامن وامان کی صورتحال میں بہتری کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائیں گئے،ان کی زیرنگرانی شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات کاانعقاد ممکن ہوسکے گا
پشاور سے مزید