• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں کینسر ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں بنائے جانے والے کینسر ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا ملتان سمیت جنوبی پنجاب اندرون سندھ ،بلوچستان،اور کے پی سے مریض بھی مستفید ہو سکیں گے کینسر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا علاج کا مرکز بن گیا اس سلسلہ میں کینسر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود نے کہا ہے کہ کینسر ڈیپارٹمنٹ نشتر ہسپتال میں 1959 میں قائم ہوا جہاں آوٹ ڈور مریضوں کو دیکھا جاتا تھا اور پہلی مشین 1975 میں تنصیب ہوئی اور اس کے بعد ریڈیاشن ڈیپارٹمنٹ کا آغاز 2008 میں حکومت نے کینسر ڈیپارٹمنٹ میں توسیع دینے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ یہاں پر اب بہت جلد بیڈ سی ٹی سکین بھی لگے گی جس کے لئے حکومت نے اجازت دے دی ہے اس کے ساتھ ساتھ سائبر نائپ بھی کینسر ڈیپارٹمنٹ میں لگے گا اور کراچی کے بعد ملتان واحد شہر ہو گا جہاں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے سائبر نائپ مشین لگے گی جس سے تمام کینسر کے مریضوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق علاج کی سہولیات ملیں گی اور انہےں کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہےں پڑے گی انہوں نے کہا کہ کینسر کے حوالے سے لوگ خوف ذدہ ہیں کہ اس کا علاج ممکن نہےں اور دیر سے اس مرض کی تشخیص ہوتی ہے لیکن نشتر ہسپتال اور کینسر ڈیپارٹمنٹ میں ہر سہولت موجود ہے یہاں کینسر کے مریضوں کا سو فیصد علاج ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دل میں ہے کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے لیکن کینسر ڈیپارٹمنٹ ملتان میں کیموتھراپی اور دیگر علاج مفت کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس وارڈ میں صرف 28 بیڈز تھے لیکن اب حکومت نے ہمیں 100 بیڈز کی اجازت دی ہے اور ہم مستقبل میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کا بھی اغاز کرنے جا رہے ہیں۔
ملتان سے مزید