• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آصف زرداری کی سیاسی بصیرت سے خوفزدہ ہیں: خواجہ رضوان عالم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ عمران خان آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت سے خوفزدہ ہیں پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کے بعد وہ ذہنی انتشار کا شکار ہیں ان کے تمام بیانئے جھوٹے ثابت ہوئے ماضی و حال گواہ ہے کہ عمران خان کے تانے بانے دہشت گرد تنظیموں سے ملتے ہیں،عمران خان تمام الزامات کو عدالت میں ثابت کریں ورنہ معافی مانگیں، آصف علی زرداری نے ہمیشہ اصول، بردباری، رواداری، صبر وتحمل اور درگزر کی سیاست کی،عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جب تک پاکستان پیپلزپارٹی موجود ہے اس شخص کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
ملتان سے مزید